Get Alerts

سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر 15 لاکھ روپے تک کی ادائیگی، بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر 15 لاکھ روپے تک کی ادائیگی، بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر اب زیادہ رقم دی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ملک ابرار احمد کی صدارت میں ہوا، جس میں حکام نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت گریڈ 1 سے 10 تک کے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ جبکہ گریڈ 10 سے 16 تک کے ملازمین کو 10 لاکھ روپے اور گریڈ 16 سے آگے کے ملازمین کو 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

بناولنٹ فنڈ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ نئی پالیسی کے مالی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک فرم ہائر کی گئی ہے، جو جلد ٹائم لائن فراہم کرے گی۔ قائمہ کمیٹی نے بناولنٹ فنڈ کو 90 دنوں کی مہلت دیتے ہوئے مالی جائزے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے اجلاس میں وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے انتقال کا انتظار کرتی ہے، جس پر قائمہ کمیٹی نے مالی اثرات کی جانچ کو اولین ترجیح دی ہے۔

ٹیگز: