Get Alerts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیر اعظم نواز شریف سےنیک تمناوں کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیر اعظم نواز شریف سےنیک تمناوں کا اظہار

واشنگٹن:پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔اعزاز چودھری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس میں سفارتی اسناد پیش کیں، انہوں نے پاک امریکی تعلقات کی بہتری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اورعوام 7دہائیوں پرمشتمل دوستانہ تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔