عامر خان نے 16 سال بعد کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور فلم ’’دنگل‘‘ پر ایوارڈوصول کیا

عامر خان نے 16 سال بعد کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور فلم ’’دنگل‘‘ پر ایوارڈوصول کیا

عامر خان نے 16 سال بعد کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور فلم ’’دنگل‘‘ پر ایوارڈوصول کیا

ممبئی: عامر خان بالی ووڈ ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اورانہوں نے گزشتہ 16 سال سے کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کی جب کہ آخری بار انہوں نے آسکر ایوارڈز میں شرکت کی تھی جب ان کی فلم ’’لگان‘‘ کو بیرون ملک کی بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔حال ہی میں بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو فلم فیئر میں عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کو بہترین فلم کے ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم مسٹرپرفیکشنسٹ نے ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کی مگر چند روز قبل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے 52 سالہ اداکار کو اپنے والد کے نام سے منسوب ایک تقریب میں مدعو کیا جہاں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے .

مگر حیران کن طور پر عامر خان بھی لیجنڈری گلوکارہ کو منع نہ کرسکے اور 16 سال بعد کسی تقریب میں شرکت کرکے فلم دنگل کے لیے ’’ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ‘‘ وصول کیا۔اس موقع پر عامر خان نے اپنی فلموں کی کامیابی کا سہرا لکھاری اور ہدایت کاروں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ میری فلموں کی کامیابی کے پیچھے انہی لوگوں کا ہاتھ ہے کیوں کہ یہ فلم کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور میری پہچان بھی آج انہی لوگوں کی وجہ سے ہے لہٰذا میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔