بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا اعلان کر دیا

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے کے درمیان تعلقات کے چرچے طویل عرصہ سے ہو رہے ہیں۔ لیکن، ظہیر خان نے ان قیاس ارائیوں پر بریک لگاتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی منگنیکی تصویر جاری کرتے ہوئے شادی کا اعلان کردیا۔ 

ٹویٹ میں ظہیر خان نے لکھا کہ 'کبھی بھی اپنی بیوی کی پسند کا مذاق نہ اڑائیں، آپ بھی ان کی ہی پسند ہیں۔ جیون بھر کے ساتھی۔ ٹویٹ کی گئی اس تصویر میں ساگرگریکا ظہیر کے ساتھ منگنی کی انگوٹھی پہنے نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات ظاہر کیں

36d891843b045fe5e079a63eebef03fe