Get Alerts

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج پھر بادل برسیں گے

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج پھر بادل برسیں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج پھر بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بادل برستے رہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برف سے موسم سرد ہو گیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے آج بھی آندھی اور گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میں ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی لہر جاری ہے۔