Get Alerts

چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے خاتون ورکر جاں بحق

چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے خاتون ورکر جاں بحق
کیپشن: جاں بحق خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک خاتون پولیو ورکر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق چمن کے علاقے سلطان زئی میں موٹرسائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون پولیو ورکر نسرین جاں بحق ہو گئی جب کہ 24 سالہ راشدہ شدید زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کےمطابق واقعے کے بعد سلطان زئی کے علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0