Get Alerts

این سی او سی کا اجلاس آج پھر ،مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہوگا

این سی او سی کا اجلاس آج پھر ،مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہوگا
کیپشن: این سی او سی کا اجلاس آج پھر ،مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہوگا
سورس: file

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کااجلاس آج دوبارہ ہورہا ہے جس میں کورونا ایس او پیز پر علمدر آمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت  این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کریں گے۔اجلاس میں ویکسین کی درآمد اور ویکسینیشن کے عمل میں تیزی کے لیے مزید سینٹرز کے قیام کے لیے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

این سی او سی کو  پی آئی اے کی تین خصوصی پروازوں کے ذریعے آج پاکستان پہنچنے والی کورونا وائرس کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

پی آئی اے کے تین بوئنگ طیارے کورونا وائرس کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر آج پاکستان پہنچیں گے۔ اجلاس میں تیزی سے بڑھتی شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 تک پہنچ گئی۔سندھ میں 2 لاکھ 77 ہزار 593۔پنجاب میں 2 لاکھ 88 ہزار 598۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 13 ہزار 121۔بلوچستان میں 21 ہزار 618۔اسلام آباد میں 72 ہزار 981۔ آزاد کشمیرمیں 16 ہزار 463 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد17 ہزار 117 ہے۔ 531 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔5ہزار 791 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد رہی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔ ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار 128 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 6 لاکھ 89 ہزار 812 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں