Get Alerts

وزارت اعلیٰ کے حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز نے نئی درخواست دائر کر دی

وزارت اعلیٰ کے حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز نے نئی درخواست دائر کر دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز شریف نے وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر نئی درخواست تیار کرکے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جبکہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔
نئی درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
نو منتخب ویراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔

ٹیگز: