Get Alerts

سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کے سٹاف کو معطل کر دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کے سٹاف کو معطل کر دیا

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے سٹاف کو معطل کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک سٹاف آفیسر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں کو معطل کیا گیا ہے اور سپیکر نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔

ٹیگز: