Get Alerts

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت کراچی کنگز دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ فتح انہیں پلے آف مرحلے کے قریب لے جا سکتی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ پچ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابتدا میں وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے تاکہ کوئٹہ کو کم اسکور پر محدود رکھا جا سکے۔

ٹیگز: