Get Alerts

کرکٹ فینز کے لیے بڑی خوشخبری: وزیراعظم کا پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

کرکٹ فینز کے لیے بڑی خوشخبری: وزیراعظم کا پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد / لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ شائقین کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آ کر میچ دیکھنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی درخواست کی تھی کہ فائنل جیسے بڑے معرکے کی رونقیں شائقین کے بغیر ادھوری ہیں۔ وزیراعظم نے عوامی جذبات اور کرکٹ کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کا بڑا فیصلہ کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعظم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ۔وزیراعظم خود بھی یہی چاہتے تھے کہ کرکٹ فینز کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر فائنل سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔ ان کا یہ فیصلہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
جہاں وزیراعظم نے کرکٹ فینز کو خوشی دی، وہیں انہوں نے حکومتی پروٹوکولز اور انتظامات میں کفایت شعاری مہم پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میچ کے دوران سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو بہترین بنایا جائے لیکن قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

ٹیگز: