Get Alerts

پہلگام فالس فلیگ کا ایک سال: کشمیری عوام نے مودی سرکار کا بیانیہ مسترد کر دیا، پاکستانی عسکری قیادت کو خراجِ تحسین

 پہلگام فالس فلیگ کا ایک سال: کشمیری عوام نے مودی سرکار کا بیانیہ مسترد کر دیا، پاکستانی عسکری قیادت کو خراجِ تحسین

سری نگر :مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے مودی سرکار کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ پہلگام معرکے کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیری نوجوانوں کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے محبت اور عقیدت کے پیغامات سامنے آنے لگے ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جائے وقوعہ سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں ایک کشمیری نوجوان نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں سے ایک سال قبل مودی کی ذلت کا آغاز ہوا تھا اور بھارت کا غرور خاک میں ملا تھا۔نوجوان نے کشمیری عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پاک فوج اور اس کی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور عزم ظاہر کیا کہ بھارتی جبر و ستم کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کر سکتا۔

ٹیگز: