کابل: امام بارگاہ پر حملہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

کابل: امام بارگاہ پر حملہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان عبدالباسط مجاہد کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے دارالحکومت کابل میں قائم ایک امام بارگاہ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور اس دوران مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے تاہم فوری طور پر ہلاکتوں کی تفصیلات نہیں مل سکیں۔

ایک اور پولیس افسر محمد جمیل کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ میں تاحال مسلح چھڑپ جاری ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موجود تھی۔ کابل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق مسجد مں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ادھر وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے امام بارگاہ امام زمان پر حملے کی تصدیق کی ہے اور پولیس کے خصوصی دستے مسجد میں داخل ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متعدد مسلح افراد امام بارگاہ میں موجود ہیں جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے امام بارگاہ اور اس کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں