بھارت میں مذہبی پیشوا پر جنسی زیادتی کا جرم ثابت، پر تشدد واقعات میں 28 افراد ہلاک

بھارت میں مذہبی پیشوا پر جنسی زیادتی کا جرم ثابت، پر تشدد واقعات میں 28 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں جنسی زیادتی کے کیس میں ڈیرہ سچا سودا نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرو   گرمیت رام رحیم کے خلاف فیصلہ آنے لے بعد پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، گرو کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں28 افراد  جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد فوجی اہلکاروں نے گرمیت رام رحیم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا اور انھیں ایک فوج کے ویسٹرن  کمانڈ ہیڈ کوارٹر  منتقل کر  دیا  گیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق،  فیصلہ آنے کے بعد گرمیت رام رحیم کے چاہنے والوں نے میڈیا کی گاڑیوں کو  آگ لگا دی۔ اور  ریلوے سٹیشنوں  کی عمارتیں نذرِ آتش کر دیں جبکہ پنچکلا اور فیروز پور میں انتظامیہ نے کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے علاوہ بھی متعدد مقامات سے پرتشدد واقعات کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

پنجاب اور ہریانہ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی نے گرو گرمیت کے حامیوں سے امن اور امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں