مردم شماری 2017: کے پی اور بلوچستان میں آبادی پنجاب اور سندھ کی نسبت زیادہ ہوئی

مردم شماری 2017: کے پی اور بلوچستان میں آبادی پنجاب اور سندھ کی نسبت زیادہ ہوئی

اسلام آباد: مردم شماری میں حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں  . پنجاب اور سندھ  میں آبادی بڑھنے کا تناسب  کم ہوا جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی آبادی زیادہ تیزی سے بڑھی ۔

1998 کے بعد پاکستان کی آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور ملکی آبادی 13 کروڑ 23 لاکھ سے بڑھ کر ، 20 کروڑ 77 لاکھ ہو گئی ہے ۔آبادی کےلحاظ سے ملک کے سب بڑے صوبے پنجاب میں آبادی میں اضافے کا تناسب 2 اعشاریہ ایک تین فیصد رہا۔سندھ میں 2 اعشاریہ چار ایک  بلوچستان 3 اعشاریہ تین سات  اور خیبر پختونخواہ میں 2 اعشاریہ آٹھ نو کی شرح سے آبادی بڑھی ۔پنجاب کی آبادی ، ملک کی آبادی کا ساڑھے ترپن فیصد ہے ۔سندھ میں 23 فیصد، خیبر پختونخوا  میں 14 فیصد اور بلوچستان میں ملک کی  6فیصد آبادی رہتی ہے ۔