مصباح الحق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

مصباح الحق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
کیپشن: مصباح الحق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
سورس: فائل فوٹو

جمیکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق ویسٹ انڈیز میں موجود ہیڈ کوچ مصباح الحق 10 روز تک جمیکا میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ 

خیال رہے کہ قومی ٹیم اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود ہے۔ پاکستان نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

جب کہ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی، پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے ہرایا دیا تھا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں موجود قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہی موجود رہیں گے۔

ان کھلاڑیوں میں آصف علی، یاسر شاہ، حیدر علی، وہاب ریاض، سمیت دیگر کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ سی پی ایل میں شرکت کریں گے۔