عمران خان کی رہائی میں تاخیر کی وجہ سردار لطیف کھوسہ بنے:سینئر صحافی کا انکشاف 

عمران خان کی رہائی میں تاخیر کی وجہ سردار لطیف کھوسہ بنے:سینئر صحافی کا انکشاف 

اسلام آباد : سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی میں تاخیر کی وجہ ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ بنے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مطیع اللہ جان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعرات کو جب سماعت شروع ہوئی تو سردار لطیف کھوسہ جذبات میں آکر ڈیڑھ گھنٹہ دلائل دیتے رہے جب انہوں نے دیکھا کہ 2 بجنے والے ہیں اور ابھی الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی دلائل دینے تو انہیں احساس ہوا۔

سینئر صحافی نے کہا کہ ڈیڑھ بجے سردار لطیف کھوسہ چیف جسٹس عامر فاروق کو یہ کہہ کر چلے گئے کہ سپریم کورٹ میں اسی کیس کی 2 بجے سماعت ہے لہٰذآ میں ادھر جا رہا ہوں۔ اس کے بعد سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر نے دلائل دیے۔ 

مطیع اللہ جان نے کہا کہ اگر سردار لطیف کھوسہ 10 یا 15 منٹ میں اپنے دلائل مکمل کرلیتے اور پھر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کو بھی اتنا ہی وقت ملنا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ 2 بجے تک فیصلہ دیے دیتی یا کم از فیصلہ محفوظ کرلیا جاتا۔

مصنف کے بارے میں