ارشد ندیم کی ایک اور کامیابی، پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

ارشد ندیم کی ایک اور کامیابی، پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

بڈاپسٹ :پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کا ٹکٹ ہنگری میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران شاندار تھرو کر کے حاصل کیا۔

بڈاپسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گروپ بی میں اپنی تیسری باری میں 86.79 کی تھرو کی اور ایونٹ کے فائنل کیلئے بھی جگہ بنائی۔


پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ سٹینڈرڈ کے مطابق جیولن تھرو میں 85.5 کی تھرو پر کھلاڑی اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کر جائے گا، یوں ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جگہ پکی کر لی ہے۔ ارشد ندیم نے مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں