اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی ہے جو خاص طور پر صوبہ پنجاب کے تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد پرائمری کلاسز میں طلبا اور طالبات کی تعداد بڑھانا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اس گرانٹ کی مدد سے سکولوں میں طلبا کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوگا اور مجموعی طور پر 40 لاکھ بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت تقریباً 80 ہزار نئے طلبا کو سکولوں میں داخلہ دلایا جائے گا۔