Get Alerts

فیصل آباد : رانا ثناء اللہ کے گھرپر 9 مئی حملہ کیس ، زرتاج گل ، عمر ایوب ، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو سزائیں

فیصل آباد : رانا ثناء اللہ کے گھرپر 9 مئی حملہ کیس ، زرتاج گل ، عمر ایوب ، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو سزائیں

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 59 نامزد ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بری کر دیا۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزائیں دی گئیں۔

مجموعی طور پر 109 ملزمان میں سے عدالت نے 75 کو سزائیں سنائیں، جن میں 59 کو زیادہ سخت سزائیں دی گئیں جبکہ 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ باقی 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ تمام سزا یافتہ ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

خیال رہے کہ یہ کیس 9 مئی کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے گھر پر ہونے والے حملے اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھا۔ اس واقعے کے دوران متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں سے تین مقدمات کے فیصلے پہلے ہی آ چکے تھے، اور یہ چوتھا مقدمہ تھا جو سمن آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ 

ٹیگز: