اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں ممکنہ بڑے سیلاب کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی ہائی کمشن نے سرکاری ذرائع کو اطلاع دی ہے جس کی تصدیق پاکستانی حکام نے بھی کی ہے۔
بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث پاکستان کے لیے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے دریائے توی میں بھی بڑے سیلابی ریلے کی خبر دی تھی، جس کے بعد پاکستانی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔