مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا۔ اس سلسلے میں اسمبلی کا اجلاس موجودہ سپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت ہوگا۔
شیڈول کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی صبح 10 بجے سے 11 بجے تک جمع کرائے جائیں گے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔
امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کا آخری وقت صبح 11 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔
آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے سپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دوپہر 2 بجے جبکہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ دونوں نومنتخب عہدیداروں سے آج ہی حلف بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سپیکر کے عہدے کے لیے طارق فاروق جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے قاسم مجید کو امیدوار نامزد کیا ہے۔