نیویارک :جیپ نے اپنی 85ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں 2027 رینگلر کا نیا ’سموکی ماؤنٹین ایڈیشن‘ متعارف کرادیا ہے۔ یہ خصوصی ماڈل جنوبی ایپالیچین کے پہاڑی کلچر اور قدرتی ماحول سے متاثر ہے۔
یہ ایڈیشن چار دروازوں والے رینگلر وِلِز پر مبنی ہے اور اس میں مخصوص ہُڈ ڈیکلز، باڈی کلر ہارڈ ٹاپ اور فینڈر فلیئرز، گلاس بلیک گرِل اور 17 انچ کے بلیک وہیلز شامل ہیں۔ گاڑی میں معیاری طور پر 33 انچ BFGoodrich KO2 آل ٹیرین ٹائرز دیے گئے ہیں، جبکہ 35 انچ ٹائرز کا آپشن بھی موجود ہے۔
آف روڈ کارکردگی کے لیے گاڑی میں Dana 44 فرنٹ اور ریئر ایکسلز، لاکنگ ریئر ڈیفرینشل، 4.10:1 ایکسل ریشو اور ٹریلر ہچ کو معیاری فیچرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اندرونی حصے میں گرم نشستیں، ہیٹڈ سٹیئرنگ وہیل، ڈوئل زون آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول اور یونیورسل گیراج ڈور اوپنر شامل ہیں۔ خصوصی سیٹوں پر 1941 وِلِز پیراشوٹ گرافک اور سموکی ماؤنٹین سے متعلق منفرد ڈیزائن بھی دیا گیا ہے۔
نیا ایڈیشن 2.0 لیٹر اور 3.6 لیٹر انجنز کے ساتھ آٹومیٹک ٹرانسمیشن میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت تقریباً 51,760 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس میں ڈیسٹینیشن فیس بھی شامل ہے۔