Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سرکاری دورے پر چین روانہ، اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سرکاری دورے پر چین روانہ، اہم ملاقاتیں شیڈول

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔ چین پہنچنے پر ایئرپورٹ پر اعلیٰ چینی حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا جائے گا۔

دورۂ چین کے دوران مریم نواز شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس ہال میں اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کریں گی۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی حکام اور مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مریم نواز سے پارٹی سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملاقات کرے گا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: