Get Alerts

ڈپلومیٹک انکلیو کو جدید، محفوظ اور خوبصورت سفارتی زون بنائیں گے:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

ڈپلومیٹک انکلیو کو جدید، محفوظ اور خوبصورت سفارتی زون بنائیں گے:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو کی چاردیواری، چیک پوسٹس کی ری ماڈلنگ، سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کی سڑکوں کو کشادہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو جدید، محفوظ اور خوبصورت سفارتی زون بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ٹیگز: