بل گیٹس نے نوجوانوں کو کامیابی کا نسخہ بتادیا

بل گیٹس نے نوجوانوں کو کامیابی کا نسخہ بتادیا

لندن: دنیا کے امیر ترین شخص قرار پانے والے بل گیٹس نے نوجوانوں کے لیے مستقبل میں کامیابی کے لیے تین مہارتوں کو بہترین قرار دے دیا۔بل گیٹس نے اپنے پاس جمع کردہ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا کہ تین پس منظر رکھنے والے افراد آنے والے برسوں میں زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے، سائنس، انجنیئرنگ اور اکنامکس۔لنکڈن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈینئیل روتھ سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا ' میرے خیال میں سائنس، ریاضی اور معاشیات کی بنیادی معلومات رکھنے والوں کی مستقبل میں ملازمتوں کے حوالے سے بہت زیادہ مانگ ہوگی'۔

انہوں نے کہا ' ضروری نہیں کہ آپ کوڈ لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں مگر آپ کو یہ سمجھ ہونی چاہئے کہ انجنیئرز کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں کرسکتے'۔ان کا کہنا تھا کہ ان موضوعات میں مہارت رکھنے والے افراد مستقبل میں اداروں کو بدل کر رکھ دیں گے۔اس سے پہلے رواں سال ایک بلاگ میں انہوں نے لوگوں کو امیر بننے کا بھی نسخہ بتایا تھا۔بل گیٹس کے مطابق اگر ان کی آمدنی بھی انتہائی غربت میں رہنے والے افراد جتنی ہوتی تو وہ مرغیوں کی پرورش کرکے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔یہ بات انہوں نے اپنے آفیشل بلاگ پوسٹ میں کہتے ہوئے تخمینہ لگایا کہ مرغیوں کی لاگت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں 5 ڈالرز کے لگ بھگ ہوتی ہے تو روزانہ کے دو ڈالرز کو خرچ کرکے وہ ایک ماہ میں 12 مرغیوں کو خرید لیتے۔چند ماہ بعد ان کے پاس درجنوں مرغیاں ہوتیں جو کہ پیسہ کمانے کی مشین ثابت ہوتیں اور انہیں بہت زیادہ آمدنی کے ساتھ غربت کی لکیر سے باہر نکال کر درمیانے طبقے کا باسی بنادیتیں۔بل گیٹس چاہتے ہیں کہ کم آمدنی والے گھرانوں کو ایسا ہی کرنا چاہئے۔