ہمیں تعصبات سے نکل کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، وزیراعظم

ہمیں تعصبات سے نکل کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، وزیراعظم

پشاور: اسلامیہ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی فہم و فراست اور علم کی بنیاد پر مسلم حقوق کی جنگ لڑی اور انہوں نے تحریک پاکستان میں اسلامیہ کالج کے طلبہ کے کردار کی ہمیشہ تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تعلیم سے بہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں اور حقیقی ترقی تعلیم کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ تعلیم کے فروغ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاس دلیل کی طاقت تھی اور قائد اعظم کے اصولوں کو اپنالیں تو پاکستان کسی ملک سے پیچھے نہیں رہے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تعلیم کی قوت تھی اور قائداعظم کے 3 اُصولوں کو زندگی کا نصب العین بنانا ہے اور ہمیں تعصبات سے نکل کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں