Get Alerts

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک بھر میں مسیحیوں کو مبارکباد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک بھر میں مسیحیوں کو مبارکباد
کیپشن: سکرین شاٹ

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں کرائسٹ چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مسیحی برادری نے آرمی چیف کا استقبال کیا اورتقریب میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔

آرمی چیف نے ملک بھرمسیحیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف قیام پاکستان میں کرداراداکیا بلکہ ملکی ترقی میں بھی پیش پیش ہے۔مسیحی برادری نے کرسمس کی تقریب میں شرکت پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔قبل ازیں وزیراعظم عمرا ن خان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔