Get Alerts

نئی دہلی ،مسلمان کانسٹیبل نے ہندو خاتون کی جان بچالی

نئی دہلی ،مسلمان کانسٹیبل نے ہندو خاتون کی جان بچالی
سورس: سکرین شارٹ

نئی دہلی ، مسلمان کانسٹیبل نے ہندو خاتون کی جان بچا کر ایثار کی نئی مثال قائم کردی ۔ بھارتی ریاست آندھراپردیش میں مسلمان کانسٹیبل شیخ ارشد نے 58 سالہ ہندو خاتون کو اپنی پیٹھ پر لاد کر 6 کلو میٹر کا سفر طے کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے مشہور پہاڑی علاقے میں ترمولا مندر کی یاترا کے دوران ایک خاتون کی حالت بگڑ گئی  اور خاتون کو ہسپتال پہنچانے کے لئے قریب کسی بھی ایمبولینس کا انتظام نہیں تھا ۔ اس موقع پر مسلمان کانسٹیبل شیخ ارشد نے 52 سالہ ہندو خاتون کو کمر پر لادا اور پہاڑی علاقوں سے گذرتا ہوا چھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے ہسپتال پہنچا دیا ۔ جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ 

سوشل میڈیا پر مسلمان کانسٹیبل کے اس جذبے کی بھرپور ستائش کی جارہی ہے ۔ 

 


ٹیگز: