ن لیگ وطن واپسی کے لئے ڈیل کے انتظار میں ہے، فواد چوہدری

ن لیگ وطن واپسی کے لئے ڈیل کے انتظار میں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیل کے انتظار میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیلوں کا انتظار کرتے ہیں وہ سیاست میں بونے ہی رہتے ہیں ۔ اپنے  ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ  نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، جب روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور  پاکستان میں یہی ہواہے ۔