پیوٹن نے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلئے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی

پیوٹن نے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلئے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی

ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔

ماسکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ میں حصہ لینے والے تمام فریقوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ، لیکن صدر زیلنسکی اور ان کے مغربی حامی بات چیت سے انکار کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پیٹریاٹ میزائل یوکرین پہنچ گئے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا ۔ یوکرین کے شہر خیرسون پر روس کے تازہ حملوں میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ۔

مصنف کے بارے میں