Get Alerts

جاپان میں شدید برفباری سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

جاپان میں شدید برفباری سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

ٹوکیو: جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برفباری سے ہونے والے حادثات میں 87 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور دو ہزار صارفین گذشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں۔ حکام نے لوگوں کو پیر تک احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں 17 دسمبر سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: