گیس پائپ لائن میں لگی آگ نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو آپریشن جاری

گیس پائپ لائن میں لگی آگ نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو آپریشن جاری
سورس: file

راولپنڈی: راولپنڈی کے نواحی علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔ 


ذرائع کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور ایک گھر کو آگ لگی ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق  گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔

مصنف کے بارے میں