پی ٹی آئی والے محنت کریں ، 8 فروری کو حکومت پیپلز پارٹی بنا رہی ہے: آصف زرداری 

پی ٹی آئی والے محنت کریں ، 8 فروری کو حکومت پیپلز پارٹی بنا رہی ہے: آصف زرداری 

نواب شاہ : پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے 8 فروری کو حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔ 

نوابشاہ کے حلقہ  این اے 207 میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی۔

اس موقع پر گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے،  ان شاءاللہ حکومت ہم بنائیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

مصنف کے بارے میں