ملک کے زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم کے ڈیرے بہارنےبھی انٹری دیدی

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں خشک موسم کے ڈیرے بہارنےبھی انٹری دیدی

لاہور:بدلتے موسم کی  چمن اوربالائی علاقوںمیں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کاراج ہے۔  آج کم سے کم درجہ حرارت گوپس اور استور میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

باغوں کے شہر لاہور میں موسم نکھرا نکھرا ہے،پارکوں میں کھلے رنگ برنگے پھول ہر سو خوبصورتی بکھیر رہے ہیں۔ شہراقتدار اسلام آباد میں بھی ہلکی دھوپ کے ساتھ  ہوا میں معمولی خنکی نے موسم خوشگوار بنا رکھا ہے ۔چمن میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد پارہ مزید گرگیا جبکہ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت کم ہونا شروع ہوگئی۔ آج سے کم درجہ حرارت استور اور گوپس میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکار کیا گیا جبکہ کالام ،،دیر پارا چنار میں منفی چار ڈگری رہا۔ موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

مصنف کے بارے میں