پاکستان میں دل کے امراض میں خطرناک اضافہ

پاکستان میں دل کے امراض میں خطرناک اضافہ

لاہور:پاکستان کی آبادی کا تیس فیصد دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہو ا ہے اب یہ خطرناک مرض بوڑھے افراد کے علاوہ نوجوانوں میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے،،اس مرض کی بڑی وجہ روزمرہ کے معمولات کا درست نا ہو نا ہے ،جس میں مرغ غذائیں اور ورزش کا نہ ہونا شامل ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ذیابیطس ،بلڈ پریشر ،کولیسٹرول میں اضافے کے سبب دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
بڑھتی ہوئی عمر اور خاندان یا والدین میں کسی کو اگر دل کا مرض لاحق ہے توان کے بچوں کو خاص طور پر اپنے معمولات زندگی کو بہتر کرنے کی ضروری ہے۔ماہرین طب کے مطابق اگر کسی فر د کوسینے میں درد ،سانس کے پھولنے کی شکایت ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کرائے۔ کھانا کھانے کے بعد 30تک پیدل چلنا صحت کے لیے مفید ہے