Get Alerts

پی ایس ایل فا ئنل میں کیا ہو گا مہوش حیات نے ایسی بات بتا دی کہ ہر کو ئی دیکھنے کی کو شش کر یگا

پی ایس ایل فا ئنل میں کیا ہو گا مہوش حیات نے ایسی بات بتا دی کہ ہر کو ئی دیکھنے کی کو شش کر یگا

پی ایس ایل فا ئنل میں کیا ہو گا مہوش حیات نے ایسی بات بتا دی کہ ہر کو ئی دیکھنے کی کو شش کر یگا

کراچی :  اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیامیں اپنی شناخت بنائینگی ، پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے ۔ فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بھی شو بز اور کرکٹ کا خوب رنگ جمے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکاکہناتھاکہ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرزاورہنرمندجس اندازسے محنت کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔

گزشتہ برس عیدین اوریوم آزادی کے موقع پرریلیزہونے والی فلموں نے فنکاروں اورفلمسازو ں کی حوصلہ افزائی کی ہے میں نے بھی فلمی صنعت کی ترقی میں اپناحصہ ڈالنے کے لئے فلم میں اداکاری کی جس کو فلم بینوں نے سراہا کرمیری حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہا کہ معیاری فلمیں بناکر ہم غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس وقت چالیس سے زائد فلمیں بن رہی ہیں۔ میری فلم پنجاب نہیں جاؤں گی ایک بار پھر فلم بینوں کو متاثر کرے گی۔