وزیر خارجہ کی جاپان کو امن و امان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست

وزیر خارجہ کی جاپان کو امن و امان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست
کیپشن: دونوں وزرائے خارجہ کا جلد از جلد باہمی مشاورت سے دورہ کی نئی تاریخ طے کرنے پر اتفاق ہوا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تارو کونو کو ٹیلیفون کیا اورانہیں دورہ جاپان موخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تارو کونو کو ٹیلیفون کیا اور انہیں دورہ جاپان موخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال جاپانی شخصیات کے دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی اور پلوامہ واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے مابین دیرینہ دوطرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے جاپان کو اس ضمن میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی درخواست کی جب کہ جاپانی وزیرخارجہ سے گذارش کی کہ وہ اپنے وزیراعظم کو بھی حالات سے آگاہ کریں جس پردونوں وزرائے خارجہ کا جلد از جلد باہمی مشاورت سے دورہ کی نئی تاریخ طے کرنے پر اتفاق ہوا۔

جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان آئیں گے تو وزیراعظم سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔