بیجنگ : چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان اور بھارت کو تمام تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی تجویز دے دی ہے ، چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے کہا ہے کہ دونوں ایٹمی ممالک کو کشیدگی کو بات چیت اور مذاکرات سے دور کرنا چاہئے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے لیے چین کے اقدامات کی قدر کرتے ہیں ، چین پاکستان کا لازوال دوست ہے۔