پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب
کیپشن: پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں ٹیکنو کریٹ اور جنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامایب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق اعظم نذیرتارڑ،سید علی ظفر،ڈاکٹرزرقا،سعدیہ عباسی بھی کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ اورجنرل نشستوں پرتمام جماعتوں کےامیدوارکامیاب ہوگئے ہیں۔ تمام امیدواربلامقابلہ متنخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات  نامزدگی  واپس  لے لیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ساجدمیر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چوہدری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

 
اس کے علاوہ سیف اللہ سرور نیازی  اور مشاہداللہ خان مرحوم کےبیٹےافنان اللہ خان بھی بلامقابلہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔