Get Alerts

منی لانڈرنگ کیخلاف وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

منی لانڈرنگ کیخلاف وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: منی لانڈرنگ کیخلاف وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے ٹیکس اصلاحات اور منی لانڈرنگ سے متعلق نئے اقدامات اٹھانا کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی مالیاتی احتساب اور شفافیت پر رپورٹ کے اجرا سے تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے کھربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے ہیں۔  مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔ غیر مساویانہ معاہدوں کا ازسرنور جائزہ لیا جائے جبکہ شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سفارشات کے مطابق اقدامات سے ترقی پذیر ملکوں پر مالیاتی بوجھ کم ہو گا جبکہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کیلئے متعلقہ اداروں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ ٹیکسز اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل پر قابو پانے کیلئے ادارے سب کے نمائندہ ہونے چاہئیں۔

ٹیگز: Pakistan, PM, Imran khan, UN