سلمان خان انڈسٹری کے پہلے انسان تھے جنہوں نے فلم کی پیشکش کی تھی، دیپیکا پڈوکون

سلمان خان انڈسٹری کے پہلے انسان تھے جنہوں نے فلم کی پیشکش کی تھی، دیپیکا پڈوکون
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان بالی ووڈ انڈسٹری کے وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے اُنہیں فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

دیپیکا پڈوکون سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ اُنہوں نے اب تک سلمان خان کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا۔ 

اداکارہ نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ہمیشہ سے ہی خوبصورت رشتہ رہا ہے اور وہ ہمیشہ سلمان خان کی شکر گزار رہیں گی کیونکہ سلمان خان ہی وہ انسان ہیں جنہوں نے اُنہیں سب سے پہلے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

دیپیکا نے فلم کا نام نہیں بتایا جس میں کام کرنے کے لیے سلمان خان نے اُنہیں پیشکش کی تھی۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت میں نے ماڈلنگ کرنا شروع کی تھی اور انکا اداکارہ بننے کا ارادہ نہیں تھا لیکن پھر دو سال بعد اُنہوں نے فلم (اوم شانتی اوم) سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔

سلمان خان نے اُنہیں جو موقع دینا چاہا اس کے لیے اُنہوں نے سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلمان نے ان میں اس وقت اداکاری کی صلاحیت دیکھی جب وہ خود بھی نہیں جانتی تھی کہ اُن کے پاس یہ صلاحیت ہے۔ 

خیال رہے کہ سلمان خان اپنی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک فلم ’گہرائیاں‘ 11 فروری کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوئی اور ان کی کئی فلموں پر ابھی کام جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں