Get Alerts

پہلے روز یوکرائن نے 450 روسی فوجی ہلاک کردیے: برطانیہ کا دعویٰ 

پہلے روز یوکرائن نے 450 روسی فوجی ہلاک کردیے: برطانیہ کا دعویٰ 
سورس: File

لندن : برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی خفیہ سروسز کی مصدقہ جائزے کے مطابق روس حملے کے پہلے روز اپنے کسی بھی مقصد کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔

 بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس ناکام ہوا کیونکہ یوکرینیوں نے لڑائی کی ۔ اسے پیوٹن کی انا کے باعث بھی ناکامی ہوئی کیونکہ پیوٹن سمجھتے رہے کہ انھیں یوکرائن کے لوگ آزاد کرنے والا سمجھیں گے۔

روس اس لیے بھی ناکام ہوا کیونکہ یوکرائن کو اسلحے کی صورت میں امداد دی گئی تھی تاکہ وہ روسی ٹینکوں اور طیاروں کو نشانہ بنا سکیں۔

بین والیس نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کے تقریباً 450 اہلکار ہلاک ہوئے۔ انھیں ایلیٹ سپیٹسناز کے ذریعے کیف کے شمال میں موجود ایئرپورٹ پر قبضہ کرنے میں بھی ناکامی ہوئی۔