روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت کے قریب پہنچ گئی ،تازہ ترین اپ ڈیٹس 

روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت کے قریب پہنچ گئی ،تازہ ترین اپ ڈیٹس 



ماسکو:روسی یوکرین جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس سامنے آگئیں ،ایک طرف جہاں چین سمیت دیگر ممالک اس مسئلہ کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دے رہے ہیں  وہیں روسی افواج تیزی کیساتھ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ چکی ہے ۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج کیف کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے ،یوکرینی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج پارلیمان کی عمارت سے 9 کلو میٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں موجود ہے،ادھر ،یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  یوکرینی شہری جو لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ ملک چھوڑ کر جانے کے بجائے فوج کا ساتھ دیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ  48 گھنٹوں میں  50 ہزار یوکرینی شہری  ملک سے جا چکے ہیں ،روسی صدرپیوٹن  یوکرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے مشروط طور پر تیار ہوچکے ہیں ۔

کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز سے آگاہ کردیا گیا ہے ، پیوٹن نے منسک میں مذاکرات کے لئے بیلا روس کے صدر کو بھی کہہ دیاہے ۔