ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے نے جہاں ہر طرف تباہی پھیلائی وہیں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 فروری کی صبح شام ار ترکیہ میں آنے والے 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے  سے  اب تک   50 ہزار سے  زائد  افراد  جاں بحق ہو چکے ہیں ،جن میں صرف ترکیہ میں 44 ہزار سے زائد جان سے گئے جس کی تصدیق ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔


اس کے علاوہ شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 6 ہزار ہے۔  9 فروری کے بعد سے اب تک   تقریباً 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ریسکیو اہلکاروں ، رضا کاروں اور عوام نے ترکیہ کے 11 زلزلے سے متاثرہ صوبوں میں امدادی کام کیے۔

میڈیا رپورٹس  میں کہا گیا ہے کہ  ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ 73 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں اور متاثرہ علاقوں سے تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

 حکام  کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1.9 ملین افراد عارضی طور پر مہاجرین کے کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔
 
 
 


 
 

مصنف کے بارے میں