Get Alerts

چودھری اشتیاق اے خان لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

چودھری اشتیاق اے خان لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ صدارت کی نشست پر حامد خان گروپ کے چودھری  اشتیاق اے خان کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

 نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں 10 ہزار 576 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔صباحت رضوی سیکرٹری، ربیعہ باجوہ نائب صدر کی نشست پر منتخب ہوگئی ہیں۔  ہائیکورٹ بار کی 150سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکرٹری بنی ہیں۔ 

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن 2023 میں محمد شاہ رخ شہباز وڑائچ سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں۔