اجازت نامے کے بغیر حج ادا کرنا غیر قانونی، سزاؤں کا اعلان

اجازت نامے کے بغیر حج ادا کرنا غیر قانونی، سزاؤں کا اعلان

جدہ:اجازت نامے کے بغیر حج ادا کرنا غیر قانونی قرار دیاگیا ہے اوراس کی خلاف ورزی پر  سزاؤں کا اعلان کیاگیا ہے۔  سعودی عرب نے بغیر اجازت نامہ حج ادا کرنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

 سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی ہو گا۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ حج کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے پرمٹ نہ دکھانے پر تارکین وطن کو 6 ماہ جیل جبکہ 10 سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔

مصنف کے بارے میں