ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران گیند سرفراز احمد کے سر پر لگ گئی،ہسپتال منتقل

ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران گیند سرفراز احمد کے سر پر لگ گئی،ہسپتال منتقل

ملتان : ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی جنہیں سٹی سکین کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران  وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر نے پیڈ کیے اور انہوں نے دو گیندوں کے لیے وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیے۔سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے بھی نہیں آئے۔ 

مصنف کے بارے میں