Get Alerts

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کاکوئی فوجی حل نہیں ہے، عاصم افتخار

 روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کاکوئی فوجی حل نہیں ہے، عاصم افتخار

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے مستقل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے 2022ء میں بھی روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کی تھی اور آج بھی چاہتا ہے کہ دونوں ممالک تنازع کے حل کے لیے دوبارہ بات چیت شروع کریں۔ انہوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے چارٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین کی علاقائی سلامتی کا خیال رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: