Get Alerts

امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

کیلیفورنیا: امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف یہود مخالف ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی انتظامیہ کی طرف سے اس مقدمے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی پر جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ جرمانہ اس بنیاد پر عائد کرنے کی کوشش کی تھی کہ یونیورسٹی نے کیمپس میں یہود مخالف سرگرمیوں کو روکنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس مقدمے کے بعد، امریکی حکومت نے اگست میں یونیورسٹی کے مظاہروں پر اس کی فنڈنگ روک دی تھی، جس سے یونیورسٹی کے لیے مالی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

ٹیگز: